۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ مشتاق حکیمی

حوزہ/ محمد علی سدپارہ نے ہر بلند پہاڑ کو سر کرنے کے بعد پاکستان کے ہلالی پرچم کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کا علم لہرا کر اپنے حسینی اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا اور امام حسین کا نام کوہ پیمائی کی دنیا میں مشہور کر دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت بلتستان کے سابق جنرل سیکرٹری اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی طرف سے یوم پاکستان، مرحوم محمد علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی سدپارہ بلتستان کا درخشندہ ستارہ تھے، جس نے کم وقت اور کم خرچے کے ساتھ عظیم کارنامے انجام دیئے۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی سدپارہ نے ہر بلند پہاڑ کو سر کرنے کے بعد پاکستان کے ہلالی پرچم کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کا علم لہرا کر اپنے حسینی اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا اور امام حسین کا نام کوہ پیمائی کی دنیا میں مشہور کر دیا۔

علامہ حکیمی نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے قوم کو تبریک و تہنیت کے ساتھ ساتھ حکمرانوں سے کہا کہ وہ اپنی کمزوریوں کو آئین میں ترمیم کرنے کے بجائے اپنے آپ میں ترمیم کرکے آئین کے مطابق چلنے کی کوشش کریں۔

محمد علی سدپارہ نے نام حسین (ع) کو کوہ پیمائی کی دنیا میں اجاگر کیا، علامہ مشتاق حکیمی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .